چین کے دو اجلاس چین کی ترقی کے ساتھ عالمی ترقی کو بھی مثبت پیغام دے رہے ہیں، یاسر حبیب خان

2024/03/08 16:45:30
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممتاز تجزیہ کار اور ماہر امور چین جناب یاسر حبیب خان نے کہا کہ چین عالمی معیشت کی ترقی کا ایک اہم انجن ہے۔ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی میں تیزی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو نہ صرف اپنی معاشی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتا ہے بلکہ دنیا کو جیت جیت  تعاون کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔چین کی جانب سے پیش کردہ تین بڑے انیشی ایٹوز  چین کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں، یعنیٰ دنیا کو تمام لوگوں کے لئے ایک مشترکہ گھر بنایا جائے اور تمام ممالک کی مختلف ثقافتوں کا احترام کرنے کی بنیاد پر مناسب پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ تمام لوگ ایک مشترکہ گھر میں ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہیں، ترقی کے ثمرات بانٹیں، مشترکہ سلامتی حاصل کریں، اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں۔