اقوام متحدہ میں خواتین کےعالمی دن کی تقریب

2024/03/09 15:19:46
شیئر:

8 مارچ کو  خواتین کا عالمی دن  منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ نے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

 اس سال خواتین کے عالمی دن کا موضوع تھا، "خواتین میں سرمایہ کاری کریں،ترقی کی رفتار  تیز کریں " ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کی جانب عالمی پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی توجہ تین شعبوں پہ  مرکوز  کرنے  کی ضرورت ہے جن میں  ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کے بحران سے نمٹنا اور صنفی مساوات کو فروغ دینا، خواتین اور لڑکیوں کی مساوات کے مسائل کو پالیسی ترجیحات میں رکھنا اور قیادت میں خواتین کے حصے میں اضافہ کرنا شامل ہیں ۔