8 مارچ کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نےاپنے دورہِ قبرص کے دوران توقع ظاہر کی کہ قبرص سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی سمندری راہداری ، رواں ہفتے کے اختتام پرفعال ہوجائے گی۔ یہ سمندری راہداری یورپی یونین، قبرص، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کا مشترکہ اقدام ہے۔
قبرص نے فلسطین- اسرائیل تنازع کے نئے دور کا آغاز ہونے کے بعد ،قبرص سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک امداد ی راہداری کھولنے کی تجویز پیش کی تھی ۔منصوبے کے مطابق، جمع کی گئی امداد کا جائزہ لیا جائے گا اور جہاز کے ذریعے غزہ کی پٹی تک لے جانے سے پہلے اسے قبرص میں ذخیرہ کیا جائے گا۔