14 ویں قومی عوامی کانگریس کا دوسراسیشن اختتام پذیر

2024/03/11 15:25:28
شیئر:

 11 مارچ کی سہ پہر 3 بجے چین کی  14 ویں قومی عوامی  کانگریس کے دوسرے سیشن کا اختتامی اجلاس بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقد ہوا۔ اختتامی اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،،  چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں جن  قراردادوں اور   قوانین کی منظوری دی گئی، ان میں  مرکزی حکومت کی ورک رپورٹ پر قرارداد، ریاستی کونسل کا نیا ترمیم شدہ نامیاتی قانون، 2023 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد  اور 2024 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پر  قرارداد، 2023 کے مرکزی اور مقامی بجٹ کے نفاذ اور 2024 کے مرکزی اور مقامی بجٹ  سے متعلق قرارداد ، قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر قرارداد، نیز سپریم پیپلز کورٹ  اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی ورک رپورٹ پر قرارداد شامل ہیں ۔