جنوبی بحیرہ چین میں بیرونی ممالک کی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائے گی ،وزارت خارجہ

2024/03/12 15:00:34
شیئر:

11 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  جنوبی  بحیرہ چین میں تیل اور گیس کے وسائل کی دریافت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ جنوبی  بحیرہ چین کا معاملہ  چین اور چند آسیان  ممالک کے مابین ایک  مسئلہ ہے اور چین،  براہِ راست مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے  متعلقہ ممالک کے ساتھ وسائل کی دریافت سمیت بحری تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے ۔متعلقہ ممالک کو چین کی علاقائی سالمیت  اور بحری حقوق و مفادات کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی  بحیرہ چین کے معاملے میں بیرونی ممالک کو مداخلت کی طرف مائل کرنے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔