چینی وزارتِ خارجہ کی انگولا کے صدر کے دورہ چین کے حوالےسے بریفنگ

2024/03/12 18:31:24
شیئر:

جمہوریہ انگولا کے صدر ، جواؤ مینوئل لورینسو ، چینی صدر کی دعوت پر   14 سے 17 مارچ تک  چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ 12 مارچ کو وزارت خارجہ کی  پریس کانفرنس میں  اس دورے کے انتظامات اور چین کی توقعات کے بارے میں صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتےہوئے  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین اور انگولا کے درمیان روایتی دوستی ہے۔ گزشتہ سال دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس وقت چین اور انگولا کے تعلقات کی ترقی کی رفتار اچھی  ہے، باہمی سیاسی اعتماد گہرا ہوا ہے اور عملی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  اس  دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ صدر لورینسو  کے لیے استقبالیہ تقریب اور استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کریں گے ۔دونوں سربراہان مملکت بات چیت کریں گے اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر لورینسو صوبہ شانڈونگ کا بھی دورہ کریں گے۔

 وانگ وین بن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر لورینسو کے دورے سے چین -انگولا تعلقات کی جامع اور مضبوط ترقی میں نئی جان پڑے  گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ ملے گا۔