چین کا چھیالیسواں یوم شجرکاری

2024/03/12 18:40:34
شیئر:

آج بارہ مارچ کو چین میں چھیالیسواں یوم شجرکاری منایا جارہا ہے۔ گزشتہ 20 برس کے دوران چین نے  دنیا کو سرسبز بنانے میں ایک چوتھائی حصہ ڈالا ہے۔ چین میں مصنوعی جنگلات کا رقبہ دنیا میں سے زیادہ ہے۔ حالیہ دہائیوں میں، چین ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کی کوششوں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی کے ساتھ، چین نے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے، تباہ شدہ زمینوں کی بحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرجوش اقدامات کیے ہیں۔ صرف سال 2023 میں چین میں تقریباً 4 ملین ہیکٹر اراضی پر مصنوعی جنگلات لگائے گئے مزید تفصیلات اس ویڈیو میں