12 مارچ کو، مس چانگ اور مسٹر وانگ نے، جو بصارت سے محروم ہیں،بریل اور بڑے الفاظ والے ورژن کے رجسٹریشن نوٹس کا استعمال کرتے ہوئے بیجنگ کے شی چھنگ ڈسٹرکٹ کے سول افیئرز بیورو میں اپنی شادی کی رجسٹریشن مکمل کی۔ بتایا گیا ہے کہ چین میں یہ پہلا موقع ہے جب بصارت سے محروم افراد کے لئے شادی کے اندراج میں رکاوٹوں سے پاک سروس فراہم کی گئی ہے۔اور یہ رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام کے قانون کو نافذ کرنے کا بھی ایک اہم اقدام ہے۔
رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام کا قانون 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں 28 جون 2023 کو منظور کیا گیا تھا اور یہ یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہوا۔ رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام پر چین کا یہ پہلا خصوصی قانون ہے، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معذور اور عمر رسیدہ افراد مساوی، مکمل اور آسان طریقے سے سماجی زندگی میں حصہ لے سکیں۔اس قانون کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد ہمہ گیرعوامی طرز جمہوریت کا ایک روشن نمونہ ہے۔
خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے بہتر تحفظ کے لئے ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے وائس چیئرمین لو شی منگ نے فیلڈ ریسرچ کے لئے معذور افراد کے گھروں ، کمیونٹیز ، فیکٹریوں اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ تحقیقات کے دوران، لوگوں نے فعال طور پر تجاویز پیش کیں.صوبہ گوانگ دونگ کے جیانگ مین کے وی دونگ گاؤں میں ایک دکاندار وو تھنگ شن بھی ان میں شامل ہیں ۔ نومبر 2022 میں ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ایک رابطہ مرکز کا عملہ رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام سے متعلق مسودہ قانون پر تحقیق کے لئے وی دونگ گاؤں آیا۔اور وو تھنگ شن نے دیہات میں متعلقہ تنصیبات کی بہتری کی تجویز پیش کی اور انہیں بے حد خوشی ہوئی کہ اس تجویز کو قانون میں شامل کیا گیا۔
وانگ یونگ چھنگ ، نیشنل پیپلز کانگریس میں چین کے پہلے نابینا نمائندہ ہیں۔وہ خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے ایک سرگرم پروموٹر اور رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام کے قانون سے مستفید کنندہ بھی ہیں۔ 5 مارچ کو ، وانگ یونگ چھنگ ، جنہوں نے 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی ، کو ایک خصوصی حکومتی ورک رپورٹ موصول ہوئی۔ یہ چین کی حکومتی ورک رپورٹ کا پہلا بریل ورژن تھا، جسے نیشنل پیپلز کانگریس سیکریٹریٹ کی جانب سے قائم کردہ پہلی بریل ترجمہ ٹیم نے تیار کیا تھا۔ حکومتی ورک رپورٹ کے اس بریل ورژن کا اجراء خصوصی گروہوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے وانگ یونگ چھنگ سمیت دیگر شخصیات کی ایک اہم کامیابی ہے اور خصوصی گروہوں کو قومی سیاسی زندگی میں حصہ لینے کے لئے بہتر حمایت اور ضمانت بھی فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ رواں سال دو سیشنز میں پیش کی جانے والی تجاویز اور آراء کو دیکھیں ،تو آپ پائیں گے کہ ان میں نہ صرف تعلیم ، طبی دیکھ بھال ، رہائش ، پنشن ، روزگار جیسے معاش کے امور شامل ہیں ، بلکہ مستقبل کے اسٹریٹجک ترقیاتی امور جیسے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، سبز اور کاربن کے کم اخراج اور نئی معیاری پیداواری قوتیں بھی شامل ہیں۔دو سیشنز میں شریک قومی عوامی کانگریس کے نمائندے اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین تمام خطوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے آتے ہیں، اور یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان کی تجاویز اور آراء براہ راست اور وسیع پیمانے پر عوام کی امنگوں کا اظہار اور زمانے کے تقاضوں کی بازگشت ہیں۔ مثال کے طور پر، وانگ یونگ چھنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کے نابینا نمائندے کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک بصارت سے محروم 17 ملین افراد کے روزگار اور تعلیم کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ وانگ یونگ چھنگ اور دیگر شخصیات کی مسلسل کوششوں کے ساتھ ، خصوصی گروہوں کے حقوق اور مفادات کا مزید بہتر تحفظ کیا گیا ہے۔ 5 تاریخ کو ، وانگ یونگ چھنگ کو حکومتی ورک رپورٹ کا پہلا بریل ورژن موصول ہوا۔ 6 تاریخ کو سپریم کورٹ اور چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن نے معذور افراد کے لئے بہتر قانونی چارہ جوئی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک رائے جاری کی۔ 12 تاریخ کو بصارت سے محروم افراد کے ایک جوڑے نے بیجنگ میں بیریئر فری فارمیٹ فائل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شادی کی رجسٹریشن مکمل کی۔۔۔ فی الحال،چین میں 90سے زائد قوانین معذور افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق ہیں، اور معذور افراد، ان کے رشتے دار اور کارکنان سمیت 6000 سے زائد عوامی کانگریس کے نمائندے اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے مندوبین ہیں ، جو سیاسی زندگی میں چین کے 85 ملین معذور افراد کی نمائندگی کرتے ہیں. جمہوریت کوئی بینر نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی کا پیٹنٹ ہے۔نابینا افراد بھی اپنی دانش کی "بصارت "سے دیکھ سکتے ہیں ،ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے کہ سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے،یہی جمہوریت کا اصل معنیٰ اور حسن ہے۔