امریکہ کا اگلا صدر جو بھی منتخب ہو، ہم چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے حق میں مفید کام کرے، وزارت خارجہ

2024/03/13 16:56:13
شیئر:

 13 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی  انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے۔چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر عمل کیا ہے اور امریکی انتخابات میں بھی مداخلت نہیں کرے گا۔ چین -امریکہ تعلقات کی ترقی دونوں ممالک اور دونوں عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور یہ بین الاقوامی برادری کی عمومی خواہش بھی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ اگلا امریکی صدر کون منتخب ہوتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ  چین کے ساتھ  ملکر  کام کرے گا اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت  تعاون کے اصولوں کے مطابق چین -امریکہ تعلقات کی  مستحکم،مثبت اور پائیدار ترقی کے لیے کوشش کرےگا۔