13 مارچ کو حماس نےسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ جنگ بندی اور حماس کے وفد کےقاہرہ جانے کی اطلاع درست نہیں ہے ۔
اس سے قبل العربیہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ 12 مارچ کو حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا کہ حماس نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کا 'ترمیم شدہ' ورژن قبول کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس کا وفد آنے والے دنوں میں قاہرہ کا دورہ کرے گا جہاں وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حتمی تفصیلات پر تبادلہ خیال کرے گا۔