⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ہیٹی "بھوک کے تباہ کن بحران کے دہانے پر"، اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام

2024/03/13 09:32:52
شیئر:

12 مارچ کو، اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا کہ ہیٹی "بھوک کے تباہ کن بحران کے دہانے پر ہے" اور یہ کہ ایجنسی کو ہیٹی کو گرم کھانا فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی فوری ضرورت ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے ایک بیان میں کہا کہ ہیٹی میں ایجنسی کی انسانی بنیادوں پر کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی میں امن و امان کی بحالی کی کوششوں کے ساتھ یکساں طور پر موثر انسانی امداد  کی فراہم بھی ممکن ہونی چاہیے، اور یہ کہ پروگرام کو بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر فنڈز کی ضرورت ہے۔ ہیٹی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں تقریباً 50 فیصد آبادی کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔