بائیڈن اور ٹرمپ اپنی اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد، امریکی عوام کی طرف سے اظہار مایوسی

2024/03/13 16:55:17
شیئر:

12 مارچ کو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ    2024 کے صدارتی انتخابات میں بالترتیب ڈیموکریٹک  پارٹی  اور ری پبلکن پارٹی کے  صدارتی امیدوار  نامزد کیے گئے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں دونوں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ اس حوالے سے امریکی رائے عامہ میں مایوسی اور تشویش  دیکھی گئی ہے۔ 

 گزشتہ کئی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ  زیادہ تر امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان دوبارہ سے مقابلہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ان کی حکمرانی  کی صلاحیتوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ دونوں میں کئی خامیاں ہیں اور وہ مقبول نہیں ہیں ،ان کے دوبارہ مقابلے سے امریکہ میں"پولیٹیکل اینڈ کلچرل"  تقسیم میں شدید اضافہ ہوگا۔