مقامی وقت کے مطابق 12 مارچ کو العربیہ ٹی وی نے حماس کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے امریکہ کے "تبدیل شدہ ورژن" کو قبول کر لیا ہے۔ حماس کا ایک وفد آنے والے دنوں میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کرے گا تاکہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حتمی تفصیلات پر بات چیت کی جا سکے۔
اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے میں شامل نکات کی تفصیلات جاری کی گئیں جن کے مطابق چھ ہفتے کی عارضی جنگ بندی ہوگی، حماس غزہ میں تقریباً 40 قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل تقریباً 400 فلسطینیوں کو رہا کرے گا ۔ اسی دوران اسرائیل مزید انسانی امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔