13 مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے نامناسب ریمارکس کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ سنکیانگ میں مکمل سماجی استحکام، اقتصادی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی ہے نیز ویغور سمیت تمام قومیتوں کے انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ سنکیانگ میں تو کوئی تنازع نہیں ہے، لیکن غزہ میں ہے، جہاں لاکھوں مسلمان بھوکے ہیں بے دخل کیے جا رہے ہیں اور مارے جارہے ہیں۔
وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے معاملے پر دوہرا معیاراپنانے کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے۔ امریکہ کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئیں اور غزہ کے مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔