چین نے اقوام متحدہ کے ساتھ خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق سرگرمی کا اہتمام کیا

2024/03/13 09:29:20
شیئر:

 12 مارچ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں  چین کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر، جنیوا میں میکسیکو، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ کے مستقل مشنوں اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے ساتھ مل کرخصوصی افراد کے حقوق پر خصوصی میکانزم کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مشترکہ سرگرمی کا اہتمام کیا ۔

 جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں  چین کے مستقل  نمائندے سفیر چھن شو نے کہا کہ اس سال خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق خصوصی میکانزم کے قیام کی 10 ویں سالگرہ اور خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ چین خصوصی افراد کے نصب العین  کو بہت اہمیت دیتا ہے اور رکاوٹ سے پاک ماحول کی تعمیر کے قانون سمیت خصوصی افراد کے حقوق و مفادات کے تحفظ سے متعلق 90 سے زائد قوانین کو جاری اور نافذ کر چکا ہے ۔چین نے 27 ملین سے زائد خصوصی افراد پر سبسڈی کا نظام قائم کیا اور خصوصی خواتین کو زیادہ  روزگار فراہم کرنے کے لئے  "خوبصورت ورکشاپس" بھی قائم کیا۔ چین  تمام فریقوں کے ساتھ ملکر خصوصی افراد کی مشکلات  ختم کرنےکے لئے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے کا خواہاں ہے تاکہ  "کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے" کے مقصد کو صحیح معنوں میں پورا کیا جائے۔