⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چینی وزارت خزانہ کا ہانگ کانگ میں 12 ارب یوآن کے قومی بانڈز کا اجراء

2024/03/13 10:33:57
شیئر:

13 تاریخ کو  چین کی وزارت خزانہ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 2024 میں چینی کرنسی آر ایم بی میں قومی بانڈ  کی پہلی کھیپ جاری کی۔ چینی  وزارت خزانہ کے مطابق اس دفعہ جاری کئے گئے قومی بانڈز کا پیمانہ  12 ارب یوآن ہے۔ مدت کے لحاظ سے دیکھا جائے ، موجودہ قومی بانڈز میں  2 سال کے لیے 3 ارب یوآن، 3 سال کے لیے 3 ارب یوآن، 5 سال کے لیے 3 ارب یوآن اور 10 سال کے لیے 3 ارب یوآن شامل ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ رواں سال مسلسل 16 واں سال ہے جب چینی وزارت خزانہ نے ہانگ کانگ میں چینی کرنسی میں قومی  بانڈز جاری کیے ہیں اور ہانگ کانگ میں جاری کئے گئے چینی قومی بانڈز کا مجموعی پیمانہ 300 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔