چین، ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشق" سیکیورٹی بیلٹ 2024" میں سمندری مشق کا مرحلہ اختتام پذیر

2024/03/14 10:52:29
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 13  مارچ کی شام پانچ بجے کے قریب چین، ایران اور روس کے بحری جہاز وں کے ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے پر  "سیکیورٹی بیلٹ 2024" مشترکہ مشق کا سمندری مشق کا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ 

یہ بحری مشقیں 12 سے 13 مارچ تک خلیج عمان کے قریب منعقد کی گئیں اور اس کے بنیادی مقاصد میں سمندری لڑائی کی استعداد کو بہتر کرنا  اور   تجارتی جہازوں کو ایمرجنسی میں ریکسیو کرنا  وغیرہ شامل تھا۔ مشترکہ بحری مشقوں کے بعد ایرانی مبصر نے مشق میں حصہ لینے والے چینی بحریہ کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔