امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک کے خلاف بل کی منظوری پر چینی وزارتِ تجارت کا ردِ عمل

2024/03/14 18:52:21
شیئر:

 14 مارچ کو،چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان حہ  یا ڈونگ نے  امریکی ایوان نمائندگان میں چینی ایپ ٹک ٹاک کے خلاف منظور کیے جانے والے بل کے  جواب میں کہا کہ امریکہ کو مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کااحترام کرنا چاہیے، دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کو غیر مناسب طور پر دبانے کا سلسلہ  بند کرنا چاہیے اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو امریکہ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لیے ایک کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرنا چاہیے.انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرےگا۔