اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری کو اتحاد و تعاون کرنا چاہیے، ماہرین کی اپیل

2024/03/14 15:40:39
شیئر:

12 مارچ کو  جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقع پر  "انسانی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے سول آرگنائزیشن کوآپریشن" کے عنوان سے ایک ضمنی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک ماہرین کا  کہنا تھا کہ ترقی، انسانی معاشرے کا ایک ابدی موضوع ہے اور پائیدار ترقی کے حصول سے ہی انسانی حقوق کو بہتر طور پر فروغ  دیا جا سکتا ہےاور ان کا تحفظ کیا  جا سکتا ہے۔

ماہرین کی رائے میں  بین الاقوامی سلامتی کی موجودہ صورتحال کی سنگینی اور عالمی اقتصادی بحالی میں مشکلات کے اس دور میں ، بین الاقوامی برادری کو اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنا چاہیے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔