چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی اشاعت

2024/03/15 15:26:15
شیئر:

 

چھیوشی میگزین کے 16 مارچ کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا، جس کا عنوان ہے "بڑی پارٹی کے لیے منفرد مسائل حل کرنے میں ہمیشہ سنجیدگی اور ثابت قدمی برقرار رکھیں اور پارٹی کی عظیم خود انقلابی کو  آگے بڑھائیں"۔

 مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک پر حکمرانی کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے پارٹی کے نظم و ضبط کو بہتر سے بہتر بنانا ہوگا  اور جب پارٹی طاقتور ہوتی ہے  تب ہی ملک مضبوط ہوسکتا ہے۔ پارٹی کے تمام ارکان کوبڑی پارٹی کے لیے منفرد مسائل حل کرنے  میں  ہمیشہ سنجیدہ اور ثابت قدم رہنا چاہیے۔ یہ ایک نیا   اہم مشن  ہے جس کا نچوڑ  ہماری پارٹی نے تاریخی نقطہ نظر ، اپنے مشن ،کاموں اور پیچیدہ ماحول کے پیش نظر  نکالا ہے۔