⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠روسی صدارتی انتخابات کے لئے باضابطہ ووٹنگ کا آغاز

2024/03/15 09:45:41
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 مارچ کی صبح 8 بجے روسی صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ ووٹنگ کا آغاز روس کے چکچی خود  اختیار علاقے اور کمچٹکا علاقے  میں ہوا۔ انتخابات کے لئے ووٹنگ تین دنوں تک جاری رہےگی اور 17 مارچ کو ختم ہوگی۔روس کی مرکزی انتخابی کمیٹی28 مارچ تک  صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق   کرےگی  اور نتائج کی تصدیق کے بعد تین دن کے اندر ان کا اعلان کیا جائے گا۔

موجودہ صدارتی انتخابات میں کل چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں روس کے موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن، روسی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سلوٹسکی، روسی فیڈرل کمیونسٹ پارٹی کے ہارٹونوف اور روسی نیو پیپلز پارٹی کے داونکوف شامل ہیں۔

 روس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ انتخابات میں تقریباً 11 کروڑ 20 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ، جو  94 ہزار سے زائد ملکی پولنگ اسٹیشنز اور140 سے زائد ممالک اور علاقوں میں قائم 295 غیر ملکی پولنگ اسٹیشنز  میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، شنگھائی تعاون تنظیم، اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم سمیت  دیگر   بین الاقوامی اداروں کے مبصرین نے انتخابات کی نگرانی کی۔ روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 1400 سے زائد صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں۔