چینی صدر کی انگولا کے صدر سےملاقات

2024/03/15 19:21:10
شیئر:

 15 مارچ کو چینی  صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ، چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے انگولا کے صدر جواؤ لورینسو  سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین-انگولا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ۔

چینی صدر نےکہا کہ  گزشتہ سال دونوں ممالک نےسفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی تھی۔ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ، اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کا راستہ تلاش کرنے اور قومی ترقی اور احیاء کے حصول میں انگولا کی حمایت کرتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت ترقی پذیر ممالک کا اجتماعی عروج ناقابل تسخیر ہے اور گلوبل ساؤتھ کو عالمی حکمرانی یا ترقی و خوشحالی کے عمل سے اوجھل  نہیں ہونا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ، آزادی کے تحفظ اور ترقی و احیاء کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن افریقی ممالک کا ایک قابل اعتماد دوست اور مخلص شراکت دار ہے۔

صدر  لورینسو نے کہا کہ چین کی حمایت اور تعاون نے انگولا میں انفراسٹرکچر کی  تعمیر اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو بہت فروغ دیا ہے ، جسے فائدہ مند باہمی تعاون کا نمونہ کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگولا ، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل کرتا ہے ،یہ  مانتا ہے کہ تائیوان ، چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ تسلی بخش طریقے سے حل ہوجائے گا۔ انہوں نے   عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے عزم کی تعریف کرتا ہے 

 مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے ، معیشت و تجارت، زراعت، ماحول دوست ترقی اور دیگر شعبوں سے متعلق  دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کی تشکیل  پر عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ انگولا کا مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔