چینی اور غیر ملکی ماہرین نے انسانی حقوق کے قانونی تحفظ پر چینی تجربات کا تبادلہ کیا

2024/03/16 16:20:32
شیئر:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے دوران  15 مارچ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں "انسانی حقوق کے قانونی تحفظ میں چین کے تجربات" کے موضوع پر ایک ضمنی تقریب منعقد ہوئی۔ ضمنی تقریب کی میزبانی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر نے کی، جس نے اندرون اور بیرون ملک ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا تاکہ غربت کے خاتمے،  انسداد دہشت گردی، معذور افراد کے لیے کھیلوں کے حقوق اور صحرائی کنٹرول جیسے موضوعات پر انسانی حقوق کے قانونی تحفظ میں چین کے تجربات  پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے صدر اور ہیومن رائٹس ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر فان جیو لی نے کہا کہ چین نے انسانی حقوق کے قانونی تحفظ کو مسلسل بہتر بنا کر لوگوں کی  بقا اور ترقی کے حقوق کے تحفظ   کے معیار کو مؤثر طریقے سے بہتر کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے میدان میں  مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے تجربات کو زیادہ سے زیادہ ممالک اور خطوں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بانٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے پروفیسر فانگ چھیانگ کا خیال تھا  کہ چین اور امریکہ علمی تبادلوں، قانونی تحقیق اور انسانی حقوق کے مکالمے کے ذریعے باہمی مفاہمت کو بڑھا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے قانونی تحفظ کے ٹھوس  طریقوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔

مراکش کی ووہان یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی طالبہ  حہ شیاؤ نا نے اظہار خیال کیا کہ غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی اور قانونی اصلاحات کے لیے چین کے وعدے اس کی لچک، موافقت اور انسانی وقار اور فلاح و بہبود کے لیے لگن کو ظاہر کرتے ہیں۔