"چائنا ان سپرنگ" گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا جنوبی افریقہ کا خصوصی اجلاس جوہانسبرگ میں منعقد ہوا

2024/03/16 17:05:58
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق14 مارچ کو، جوہانسبرگ یونیورسٹی میں چائنامیڈیا گروپ  کی میزبانی میں "چائنا ان سپرنگ" گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا جنوبی افریقی اجلاس منعقد ہوا۔ اس مکالمے میں "نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ چین-افریقہ سنہری دور کو بااختیار بنانا" کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جوہانسبرگ میں چینی قونصلیٹ جنرل کے نمائندے، جنوبی افریقہ کی حکومت، مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ، اور معروف تھنک ٹینکس اور اسکالرز وغیرہ نے شرکت کی۔  اس دوران مختلف موضوعات جیسے کہ  چین کا جدید کاری کا کامیاب تجربہ ،مصنوعی ذہانت چین-افریقہ تعاون کے لیے مواقع اور چین کی جانب سے نئی معیاری پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے سے دنیا کے سامنے آنے والے مواقع اور  افریقہ ان سے کیسے سیکھ سکتا ہے وغیر ہ پر تبادلہ خیال ہوا ۔

جوہانسبرگ میں چینی قونصل جنرل پین چنگ جیانگ نے کہا کہ چین کی جدیدیت کے نقطہ نظر نے ترقی پذیر ممالک کے لیے جدید بننے کے راستے کے انتخاب کو وسیع کر دیا ہے اور بنی نوع انسان کو بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لیے ایک چینی حل فراہم کیا ہے۔ چین کی جدید کاری کی کامیابیاں افریقہ کی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہیں اور افریقہ کی جدیدیت کے راستوں اور بہتر سماجی نظام کی تلاش کے لیے نئی مدد فراہم کرتی ہیں۔ جس سے اعلیٰ سطح کے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ ملتا ہے۔