روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری

2024/03/17 15:57:39
شیئر:

16 تاریخ کو ، روس  کی ریاست  سمارا  کے گورنر نے اطلاع دی کہ ریاست میں دو آئل ریفائنریز  پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی دن یوکرین کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی۔

ادھر  اسی روز روسی وزارت دفاع نے کہا   کہ روسی افواج نے یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقے میں یوکرینی مسلح افواج پر حملے کیے، جس میں تقریباً  30 عسکریت پسند مارے گئے۔

 روس  کی ریاست  سمارا  نے اسی دن کہا   کہ روس نے اس علاقے کی  ایک اور آئل ریفائنری پر یوکرین کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ روسی فضائی دفاع نے  ریاست بیلگورود  کی فضائی حدود  میں یوکرین کے ڈرونز  کو مار گرایا اور یوکرین کی جانب سے داغے گئے  متعدد راکٹوں کو ناکام بنایا۔