مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں ایک ریلی نکالی، جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کی فوجی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسی دن زیر حراست اسرائیلی افراد کے اہل خانہ، رشتہ داروں ،دوستوں اور دیگر مظاہرین سمیت ہزاروں افراد نے تل ابیب میں ریلی نکالی۔ انہوں نے نیتن یاہو کے استعفے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور پالیسیوں میں فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ساتھ جلد از جلد جنگ بندی کا معاہدہ کرے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کرے۔
ریلی میں شریک متعدد مظاہرین کی اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔