اسپیس ایکس امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنا رہی ہے

2024/03/17 16:03:08
شیئر:

روئٹرز نے سولہ تاریخ کو رپورٹ کیا کہ ذرائع کے مطابق، یو ایس اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کمپنی (اسپیس ایکس) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک قائم کر رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یو ایس اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کارپوریشن نے 2021 میں یو ایس نیشنل ریکونیسنس آفس کے ساتھ ایک ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز مالیت کے جاسوس سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تعمیر کا معاہدہ کیا۔ مکمل ہونے کے بعد،یہ سیٹلائٹ نیٹ ورک امریکی حکومت اور افواج کے لئے دنیا میں کہیں بھی ممکنہ اہداف کا تیزی سے پتہ لگانے کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔