جنوبی کوریا میں امریکہ کی زیر قیادت " سمٹ فار ڈیموکریسی " کے خلاف سیول میں ریلی

2024/03/18 14:31:23
شیئر:

 

 18 مارچ کو،  امریکہ کی زیر قیادت  جنوبی کوریا میں ہونے والی "  سمٹ فار ڈیموکریسی " کے خلاف جنوبی کوریا کے متعدد شہری گروپسں کے نمائندوں نے سیول کے مرکزی علاقے میں احتجاجی  ریلی نکالی۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام پر اس کے ساتھ ہے اور اس حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھوک اور  سردی سے  مر رہی ہے۔  مظاہرین نے جنوبی کوریا کی  حکومت کی جانب سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کی اندھی اطاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کی خارجہ پالیسی قومی مفادات کو نظر انداز کرتی ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ   سفارتی مشکلات  کا باعث بنی ہے۔