جنوری سے فروری تک قومی معیشت میں مسلسل اضافہ ہوا ،قومی ادارہ شماریات

2024/03/18 11:18:17
شیئر:


چین کےقومی ادارہ شماریات  کےمطابق جنوری سے فروری تک چین میں مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 7 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں اعشاریہ 2 فیصد زیادہ ہے۔اعدادو شمار کے مطابق  نیشنل سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی خردہ فروخت کا مجموعی  حجم  8,130.7 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 5.5 فیصد کا اضافہ ہے۔