نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

2024/03/18 19:13:30
شیئر:

اٹھارہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر  لیکسن نے ویلنگٹن میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں ہمیشہ سرفہرست رہے ہیں اور یہ ایک قیمتی اثاثہ بن گئے ہیں جس کی دونوں فریقوں کو قدر کرنی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔ رواں سال صدر شی جن پھنگ کے نیوزی لینڈ کے کامیاب دورے اور چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ہم نیوزی لینڈ کے ساتھ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا ایک اپ گریڈ ورژن بنانے اور ہم آہنگ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے نہ صرف دونوں عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نئی شراکت قائم ہو گی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کا "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں شرکت جاری رکھنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین سائنس اور ٹیکنالوجی، سبز  اختراع اور دیگر شعبوں میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

لیکسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھایا گیا  ہے ۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون نےٹھوس نتائج حاصل کیے  ہیں۔ نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم محرک قوت فراہم کرتی ہے۔ نیوزی لینڈ ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔