رواں سال کے پہلے دو ماہ میں ملکی کھپت، سرمایہ کاری اور دیگر اشاریوں میں بہتری

2024/03/18 19:08:00
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل  کے انفارمیشن آفس نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں قومی معیشت کے آپریشن کو متعارف کرانے کے لئے 18 تاریخ کو  ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے  متعلقہ انچارج نے بتایا کہ جنوری سے فروری تک 41 بڑی صنعتوں میں سے 39 کی اضافی ویلیو میں سال بہ سال اضافہ ہوا ۔ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی ترقی میں تیزی آئی۔ صارفی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کی صنعت میں نمایاں بہتری آئی ، اور  صنعتی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

 قومی ادارہ شماریات کی ترجمان لیو آئی ہوا کا کہنا تھا کہ  اس سال، " دوسیشنز "میں  ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ  دینے پر زور دیا گیا  ۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے   کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے  سمیت سلسلہ وار  پالیسیاں اور اقدامات  متعارف کرائے جائیں  گے، جس سے توقع ہے کہ صنعت کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے مضبوط ترغیب اور حمایت فراہم ہوگی.