شی جن پھنگ کا موسم بہار میں کھیتی باڑی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کھیت کا دورہ

2024/03/19 18:57:22
شیئر:

19 تاریخ کی سہ پہر کو  سی پی سی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ  نے چانگڈے شہر کے   دنگ چھنگ ضلع  کے شیئے جیا پو  قصبے  میں 10,000 ایم یو اناج کی پیداوار کے جامع  مثالی  علاقے میں  چاول کے کھیت کے دورے کے دوران   پنیری اور زمین کی کھیتی کا معائنہ کیا ۔  انہوں نے  بڑے اناج کے کاشتکاروں، زرعی تکنیکی ماہرین، نچلی سطح کے کارکنوں اور دیہاتیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں خیالات کا تبادلہ کیا  اور موسم بہار  میں  کھیتی  باڑی کی تیاری کے بارے میں تفصیلی  معلومات  حاصل کیں ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موسم بہار  میں  فصل کی تیاری کے لئے اچھا کام کرنا اناج کی بھرپور پیداوار اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے۔ زراعت کو مضبوط بنانے اور کسانوں  کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی پر عمل درآمد، اناج کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی کو یقینی بنانا اور اناج کی کاشت کے لئے کسانوں  کے جوش و خروش کو مکمل طور پر متحرک کرنا ضروری ہے۔