ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل نے متفقہ طور پر" قومی سلامتی کے تحفظ کا آرڈیننس" منظور کر لیا

2024/03/19 19:19:10
شیئر:

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی قانون ساز کونسل نے متفقہ طور پر "قومی سلامتی کے تحفظ کا  آرڈیننس "منظور کرلیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی  علاقے  کی قانون ساز کونسل نے 19 تاریخ کو    "قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے "  کو  تیسری ریڈنگ میں منظور  کیا    ۔ جس کے حق میں  تمام 89  ووٹ ڈالے گئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔یہ  آرڈیننس  چیف ایگزیکٹو کے دستخط اور گزٹ ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔