ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل نے "قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق بل کےمسودے " کی دوسری ریڈنگ منظور کرلی

2024/03/19 17:27:53
شیئر:

19 مارچ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی قانون ساز کونسل کی بلز کمیٹی نے "قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق بل کے مسودے " کی دوسری ریڈنگ منظور کی۔

 مذکورہ مسودہ  بل 8 مارچ کو گزٹ کیا گیا تھا اور گزشتہ چند دنوں میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی  علاقے  کی قانون ساز کونسل کے ارکان نے مسودے کی  ایک ایک شق  پر غور و خوض کیا ہے۔ ہانگ کانگ کے قانون سازی کے طریقہ کار کے مطابق، کسی بھی مسودہ  بل کو قانون میں تبدیل کرنے سے پہلے قانون ساز کونسل  میں  تیسری ریڈنگ  منظور   کرنے کی ضرورت ہے ۔