ابوجا میں گلوبل میڈیا ڈائیلاگ"چین ، موسم بہار میں" کا انعقاد

2024/03/20 10:40:08
شیئر:

18 مارچ کو  ، ابوجا میں چائنا میڈیا گروپ اور ابوجا یونیورسٹی ، نائیجیریا کے اشتراک سے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ "چین ، موسم بہار میں " خصوصی اجلاس نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں منعقد ہوا۔ تقریب میں نائیجیریا کے سیاسی، تعلیمی اور میڈیا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 50 شخصیات نے  شرکت کی۔ 

اجلاس میں  چین کے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانے  اور "نئی معیاری پیداواری صلاحیت" اور "اعلی معیار کی ترقی" جیسی کلیدی تصورات  اور  چین-افریقہ تعاون  کے بارے میں تبادلہِ خیال  کیا گیا۔

 نائیجیریا نیشنل ٹیلی ویژن، نائیجیریا کی نیوز ایجنسی، وائس آف نائیجیریا ریڈیو،اخبار  ڈیلی جرنل ، ٹریبیون اور نائیجیریا کے دیگر مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی رپورٹنگ کی یا  اسے فارورڈ  کیا ۔