ماسکو میں گلوبل میڈیا ڈائیلاگ "چین ، موسمِ بہار میں" کا انعقاد

2024/03/20 10:45:38
شیئر:

 18 مارچ کو،  ماسکو میں چائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اینڈ ماڈرن ایشیا کے تعاون سے" چین ، موسمِ بہار میں " گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔  روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوئی اور روسی فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے پہلے وائس چیئرمین ڈینسوف سمیت  دونوں ممالک کے  سیاسی،تعلیمی اور میڈیا  کےشعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے  چین کی نئی معیاری پیداواری صلاحیت کے فروغ سے دنیا کے سامنے آنے والے مواقع،چین -روس تعلقات کی ترقی کے لیے چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے فراہم کیے گئے تجربات و مواقع اور چین-روس میڈیا کے  تبادلے اور تعاون  سمیت دیگر موضوعات پر  تفصیلی تبادلہِ خیال کیا۔ 

ڈائیلاگ میں  چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-یورپ اسٹیشن نے مستقبل میں چین کی معیشت کے بارے میں مشترکہ طور پر ایک تحقیقی رپورٹ شائع کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اور رشیئن اکیڈمی آف سائنسز کے ماڈرن ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔