وانگ ای کا چین- آسٹریلیا تعلقات کے ترقیاتی تجربے کے بارے میں اظہار خیال

2024/03/20 10:49:35
شیئر:

 20 مارچ  کو ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے  وزیر خارجہ وانگ ای نے کینبرا میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ کے ساتھ چین - آسٹریلیا ڈپلومیٹک اینڈ  سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین کبھی بھی آسٹریلیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور آسٹریلیا کے منتخب کردہ نظام اور راستے کا احترام کرتا ہے۔ اسی طرح  ہم امید کرتے ہیں کہ چین کی خودمختاری، وقار اور جائز خدشات کے حوالے سے  آسٹریلیا  سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا، ان کا احترام کرے گا اور معاملات سے مناسب طریقے سے نمٹے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ  سب سے اہم بات یہ ہے کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے  مشترکہ نقطہ نظر کی تلاش جاری رکھی جائے۔ چین اور آسٹریلیا میں مختلف سماجی نظام ہیں، ان کی تاریخ اور ثقافتیں مختلف ہیں اور بہت سے پہلوؤں میں اختلافات بھی ہیں لیکن دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ دونوں ممالک کو نہ صرف اپنے اختلافات کا سامنا کرنا ہوگا بلکہ ان سے نمٹنا ہوگا اور ان سے بالاتر بھی ہونا  ہوگا۔

 وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات صحیح راستے پر واپس آ چکے ہیں اس لیے ہمیں جھجکنا نہیں چاہیے ، منحرف ہونا یا پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ اب جبکہ ہمارے پاس ترقی کے لیے ایک واضح سمت ہے، ہمیں مستقل مزاجی کے ساتھ، بہتر طور پر دور تک  جانے کی کوشش کرنی چاہیے. یہ  دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق اور خطے کے ممالک کی مشترکہ خواہش بھی  ہے۔