"جمہوریت: تمام انسانیت کے لئے ایک مشترکہ قدر" کے عنوان سے تیسرا بین الاقوامی فورم کامیابی سے منعقد ہوا

2024/03/20 22:10:09
شیئر:

 

"جمہوریت: تمام انسانیت کے لئے مشترکہ قدر " کے عنوان سے  تیسرا بین الاقوامی فورم 20 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔بہت سے ممالک ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 200 سے زائد مہمانوں نے "جمہوریت اور گورننس ماڈرنائزیشن"، "ڈیجیٹل دور میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی"، "مصنوعی ذہانت اور جمہوریت کا مستقبل" جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت اور باہمی سیکھنے کے حقیقی معنی پر گفتگو کی۔

شرکاء کا خیال تھا کہ جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہے اور اس کا مقصد تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کی حفاظت اور اضافہ کرنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوریت کے حصول، ترقی اور ادراک میں ترقی پذیر ممالک کی کوششوں کا مکمل احترام کیا جائے، تمام ممالک کے عوام کے اپنے ترقیاتی راستے منتخب کرنے کے حق کا احترام کیا جائے اور جمہوریت کے نام پر بین الاقوامی برادری میں تقسیم پیدا کرنے، تعصب پھیلانے اور امن کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کی جائے۔ یہ ضروری ہے کہ باہمی احترام ، انصاف اور جیت  جیت تعاون پر مشتمل ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو فروغ دیا جائے، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کی جائے جو بنی نوع انسان کے روشن مستقبل سے متعلق ہو.