ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی طرف سے 19 تاریخ کو متفقہ طور پر" قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس" کی منظوری کے بعد، مغرب میں کچھ لوگوں نے آزادی کو مزید سلب کرنے کا حوالہ دے کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی آرڈیننس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
2020 میں، ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا قانون نافذ کیا گیا، جو ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے کا ستون بن گیا۔ ہانگ کانگ کا قومی سلامتی آرڈیننس پہلے سے نافذ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون سے باضابطہ طور پر جڑا ہوا ہے ، جس سے قومی سلامتی کے تحفظ میں ہانگ کانگ کی خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔
دنیا کے تقریباً تمام ممالک حفاظتی قانون سازی کو بہت اہمیت دیتے ہیں، جیسے کہ امریکہ میں سلامتی سے متعلق 21 قوانین ہیں ، جبکہ برطانیہ میں 14 قوانین موجود ہیں ۔ جب چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی بات کی جائے تو کس طرح قانون "حقوق" اور "آزادیوں" کو متاثر کرتا ہے؟ مغرب میں کچھ لوگوں کی بیان بازی کتنی "دوہرے معیار" کی حامل ہے۔
"دراصل انسانی حقوق کا تحفظ" ہانگ کانگ کے قومی سلامتی آرڈیننس کے ہر حصے میں شامل ہے ۔ یہ قومی سلامتی آرڈیننس ان غیر قانونی کام کرنے والے مجرموں کو نشانہ بنا تا ہے جو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہانگ کانگ کے رہائشیوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی اکثریت کے لیے، آرڈیننس ان کے حقوق اور آزادیوں، جائیداد اور سرمایہ کاری کا تحفظ کرتا ہے ۔
منصوبے کے مطابق، ہانگ کانگ قومی سیکیورٹی آرڈیننس کو 23 تاریخ سے نافذ ہونا ہے۔ مغرب میں کچھ لوگوں کا اس پر تنقید کرنا اس قانون کے نفاذ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔