34 فلپائنی شہری انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تیئَے شیئن ریف پر اترے

2024/03/21 18:00:51
شیئر:

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ 21 مارچ کو فلپائن کے 34 افراد  چین کی وارننگ کو نظر انداز  کرتے ہوئے  غیر قانونی طور پر  تیئے شیئن ریف پر اترے۔چینی کوسٹ گارڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران  نے  قانون کے مطابق ریف پر اتر کر اس کی تصدیق کی اور  معاملے کو نمٹایا ۔

تیئے شیئن  ریف سمیت نان شا  جزائر اور اس کے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری کی مکمل تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔ چین فلپائن کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسی خلاف ورزیوں کو روکے۔ چائنا کوسٹ گارڈ  قانون کے مطابق  ، چین کے  دائرہ اختیار میں آنے والے پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔