گلوبل میڈیا ڈائیلاگ " چین،موسم بہار میں " کے متحدہ عرب امارات سیشن کا انعقاد

2024/03/21 10:11:12
شیئر:

 19 مارچ کو، ابوظہبی میں چائنا میڈیا گروپ اور یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر کے تعاون سے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ"چین،موسم بہار میں "  کے متحدہ عرب امارات سیشن کا انعقاد ہوا۔ سیشن میں چین اور متحدہ عرب امارات کے سیاسی، کاروباری و تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد اور میڈیا کے نمائندوں سمیت تقریباً ایک سو مہمانوں نے  شرکت کی۔ ڈائیلاگ میں  چین کی نئی معیاری پیداواری صلاحیت کے فروغ سے دنیا کے سامنے آنے والے مواقع، چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی  40ویں سالگرہ  اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ممالک کی مشترکہ کوششوں سمیت متعدد موضوعات پر تفصیلی  بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر  یو اے ای میں چین کے سفیر چانگ ای مینگ کی موجودگی میں ، چائنا میڈیا گروپ کے مشرق وسطیٰ اسٹیشن اور یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر نے مشترکہ طور پر "چینی طرز جدید یت اور چین-یو اے ای تعلقات کی ترقی پر رپورٹ" جاری کی۔ رپورٹ میں "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو  کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت معیشت، تجارت، مالیات ،  اور ثقافت  کے شعبوں میں چین اور متحدہ عرب امارات  کے نتیجہ خیز تعاون  کومنظم طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔