شی جن پھنگ کا وسطی خطے کو مزید متحرک کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کا مطالبہ

2024/03/21 10:07:29
شیئر:

20 مارچ کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  صوبہ ہونان کے شہر چانگ شا میں نئے دور میں وسطی خطے کو مزید متحرک کرنے سےمتعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کی ۔

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وسطی خطہ اناج کی پیداوار ،توانائی اور خام مال کے مرکز، جدید سازوسامان کی مینوفیکچرنگ ، ہائی ٹیک انڈسٹری بیس اور جامع نقل و حمل کے مرکز کے طور پر  ملک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مرکزی خطے کے ابھرنے کو فروغ دینے کے لیے  متعلقہ پالیسی و  اقدامات کا صحیح معنوں میں نفاذ ضروری ہے۔ 

چینی صدر نے کہا کہ  وسطی خطے کو مزید متحرک کرنے کے  سلسلے میں  اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہیے نیز سائنسی وتکنیکی جدت طرازی کے ساتھ صنعتی جدت طرازی  اور  نئی معیاری پیداواری صلاحیت  کو فروغ دینا  ضروری ہے۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید کے منصوبوں کی بڑی تکنیکی اپ گریڈنگ کا مکمل نفاذ کرنا ہوگا اور  مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلی درجے کی "انٹیلیجنٹ اینڈ گرین "ترقی کو  فروغ دینا ہوگا ، تاکہ روایتی صنعتوں میں نئی جان پڑ ے.اس کے ساتھ  یہ بھی ضروری ہے کہ گہری اصلاحات اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے فروغ کو مربوط کیا جائے، زیادہ مسابقتی صلاحیت رکھنے والے وسطی خطے  کی تعمیر جاری رکھی جائے، ماحولیاتی تحفظ ،ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی کو مربوط انداز میں فروغ دیا جائے، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی پر عمل کیا جائے اور دیہی علاقوں کے جامع احیا کو  فروغ دیا جائے۔

 انہوں نے خاص طور پر    غربت کی طرف واپسی کو  روکنے کے لیے نگرانی ، غربا کی  امداد کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور بڑے پیمانے پر غربت کی جانب پلٹنے کو  روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا .