آسٹریلیا کا چین سے درآمد کردہ ونڈ پاور ٹاورز کے خلاف اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ, چین کا خیرمقدم کا اظہار

2024/03/21 20:01:35
شیئر:

حال ہی میں آسٹریلوی اینٹی ڈمپنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نے چین سے درآمد کیے جانے والے ونڈ پاور ٹاورز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات پر عمل درآمد جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 21 تاریخ کو ہونے والی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ترجمان  حہ یا تونگ نے کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا اور چین مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تجارت کے شعبے میں اختلافات کو حل کرتے رہیں گے اور چین کے خلاف دیگر تجارتی اقدامات کو جلد از جلد ختم کیا جائے گا۔

 وزارت تجارت کے  ترجمان حہ نے کہا کہ آسٹریلوی اینٹی ڈمپنگ کمیٹی نے  16 اپریل 2024سے  ونڈ پاور ٹاورز کے خلاف اینٹی ڈمپنگ  اقدامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور  چین کا ماننا ہے کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔