صدرشی جن پھنگ کی طرف سے انڈونیشیا کے نومنتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام

2024/03/21 10:55:37
شیئر:

 20 مارچ کو ،چینی  صدر شی جن پھنگ  کی جانب سے  جمہوریہ انڈونیشیا کے نومنتخب  صدر پرابووو سوبیانتو کے نام تہنیتی  پیغام بھیجا گیا۔

 اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں فریقین کی مشترکہ کاوشوں سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، باہمی سیاسی اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی مضبوط  ہوئی ہے اور مفید باہمی  تعاون کے بھر پور  نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے چین- انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ چین- انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اوردونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی قیادت  کرنے، ترقی پذیر ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل، یکجہتی و تعاون اور مشترکہ ترقی کا ماڈل تشکیل دینے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد  پہنچانے نیز علاقائی وعالمی خوشحالی اور استحکام میں مضبوط قوت فراہم  کرنے کے لیے  صدر پرابووو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔