تائیوان چین کا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2024/03/21 17:06:41
شیئر:

اکیس مارچ کو وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ کے کمانڈر ایکولینو  کے تائیوان کے حوالےسے بیان کے  بارے میں کہا کہ ایشیا پیسیفک خطہ پرامن ترقی کی سرزمین ہے۔  امریکہ ایشیا پیسفک میں تصادم اور تقسیم کو ہوا دے رہا ہے۔انہوں نے امریکہ کو بھی سختی سے یاد دلایا  کہ تائیوان چین کا ہے، تائیوان کا  امور  چین کا اندرونی معاملہ ہے اور تائیوان کے معاملے  کا حل چینی عوام کا اپنا کام ہے اور وہ کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ تائیوان کے معاملے کے بارے میں چین  کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ انتہائی خلوص کے ساتھ پرامن اتحاد کے امکانات کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ چین کی  ریڈ لائن بالکل واضح ہے، یعنی تائیوان کی مادرِ وطن چین سے علہدگی ممکن نہیں ہے۔