بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب کا انعقاد

2024/03/21 15:35:54
شیئر:


 بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے 84 ویں قومی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد سینئر چینی حکام، ، سفارتکاروں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں، دانشوروں اور میڈیا کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے استقبالیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔