اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 2025 امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار

2024/03/22 10:47:01
شیئر:

21 مارچ کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے  ایک قرارداد منظور کی جس میں 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا ہے۔

 قرارداد میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کو جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرے اور پائیدار ترقی، امن و سلامتی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعلقات میں امن اور اعتماد کی مضبوطی کو یقینی بنائے۔

 21 مارچ  کو جنرل اسمبلی نے ایک اور  قرارداد بھی منظور کی جس میں ہر قسم کے منظم بین الاقوامی  جرائم کے نتیجے میں سامنے آنے والے  خطرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور متعلقہ فریقوں کے مابین بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے  15 نومبر کو ، ہر طرح کے منظم بین الاقوامی جرائم کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کا بین الاقوامی دن قرار دیا گیا ہے۔