چین کی اعلی معیار کی ترقی عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ماہرین

2024/03/22 10:50:37
شیئر:

21مارچ کو بیجنگ میں  چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "چین کی صنعت کی اعلی معیار کی ترقی کی عالمی اہمیت " کے موضوع پر تبادلہ اجلاس منعقد ہوا۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے سینئر ماہرین نے 80 سے زائد چینی اور غیر ملکی میڈیا  کے ساتھ چین کی اقتصادی  اور اعلی معیار کی صنعتی ترقی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف کوانٹیٹیٹو اینڈ ٹیکنیکل اکنامکس کے ڈائریکٹر لی ژی سونگ نے کہا کہ 2023 میں چینی معیشت کی روشن علامات  میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی اپ گریڈیشن میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ اگرچہ اسے اب بھی  موثر مقامی  طلب کے ناکافی مسئلے کا سامنا ہے ، لیکن چین کی طویل مدتی معاشی ترقی کی بنیادیں تبدیل نہیں ہوئی ہیں  اور چین کی اعلی معیار کی معاشی ترقی  کی بنیاد کافی مضبوط ہے۔