چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.092 بلین تک پہنچ گئی ہے

2024/03/22 16:44:31
شیئر:

بائیس مارچ کو، چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹرنے بیجنگ میں 53 ویں "چین کی انٹرنیٹ کی ترقی کے بارے میں شماریاتی رپورٹ" جاری کی۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2023 تک، چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.092 بلین تک پہنچ گئی ہے، دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.8 ملین نئے انٹرنیٹ صارفین کا اضافہ ہوا ، اور انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 77.5فیصد  تک پہنچ گئی ہے۔متعلقہ اعداد و شمار کے مطابق چین  کی مجموعی اقتصادی بحالی مستحکم ہوتی جا رہی ہےاور انٹرنیٹ نئی صنعت کاری ،نئی معیاری  پیداواری صلاحیت   کو فروغ دینے اور اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

2023 میں، چین نے  انفارمیشن سروسز  کی مقبولیت کومزید  تیز کیا  ، ڈیجیٹل تقسیم کو کم کیا ، ترقی کے دوران لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے پر  زور دیا  اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات بانٹنے  کا موقع دیا ۔ڈیجیٹل معیشت کی مسلسل ترقی نےچین  کی معاشی بحالی کو فروغ دیا ہے۔