چین-سری لنکا اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا ، چینی وزارت خارجہ

2024/03/22 17:48:15
شیئر:

22 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں سری لنکا کے وزیر اعظم گونا وردھنے  کے دورہ چین  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  سری لنکن  وزیراعظم گونا وردھنے نے متعدد مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور چین سری لنکا تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔موجودہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ ،  وزیر اعظم لی چھیانگ اور  قومی عوامی کانگریس کے چیئرمین چاؤ لیجی ان سے  الگ الگ ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنما چین اور سری لنکا کی  روایتی دوستی  کو آگے بڑھانے ، سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

  چین باہمی  تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین سری لنکا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں نئی پیش رفت کے لئے سری لنکا کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔